Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبڑے کا درد ، وجوہات اور علاج‎

کیا کبھی جبڑے میں  درد سہنے کا اتفاق ہوا ہے . بڑی آہستگی سے شروع ہو کر یہ درد شدت اختیار کر لیتا ہے اور تکلیف سے تڑپا دیتا ہے .  یہ کھانے  اور بولنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے .جبڑے کے درد کی اہم وجہ ٹیمپورومینڈیبیولر ڈیس آرڈر  ہے . یہ جبڑے کے جوڑ میں  اندرونی چوٹ  ، جبڑے کی حرکت کو کنٹرول کرنے والےمسلز میں ورم ،  جبڑے کی ڈسک کا اپنی جگہ سے ہل جانا  یا پھر ڈسک میں آرتھرائیٹس  کے باعث ہوتا ہے .  دیگر وجوہات میں کلسٹر سر درد ،  سائنس پرابلم ، دانتوں میں تکلیف ،  ہارٹ اٹیک اور اوسٹیومائیلائیٹس شامل ہیں . وجوہات کی طرح اس درد کی بہت سی علامات ہیں جن میں  حساسیت ، دانت میں درد ،  چبانے میں مشکل ، ورم  ، سر درد ، کان میں درد اور چہرے اور گردن کے دیگر حصوں میں تکلیف شامل ہے . 
اگر درد سے نجات کے طریقوں کی بات کی جائے تو برف کی ٹکور سب سے مؤثر طریقہ ہے . کم درجہ حرارت  درد اور ورم کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے . نیم گرم زیتون یا ناریل کے تیل کا متاثرہ جگہ پر 5 منٹ تک مساج بھی تکلیف سے نجات دلانے کے لیے موثر ہے . اسکے علاوہ گرم چائے پینا اور ایکیوپنکچر  بھی اس درد سے نجات پانے کے لیے بہترین ہیں . 
مزید پڑھیں:سر کا مساج ، سکون کا احساس بھی اور تھکن کا خاتمہ بھی

شیئر: