Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد کا دورہ واٹر پلانٹ

جمعہ 26جنوری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار البلاد کا اداریہ نذر قارئین ہے
   
    سعودی ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمدبن سلمان نے جدہ واٹر پلانٹ کا دورہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ سعودی قیادت وطن عزیز کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کام کرنیوالے فرزندان وطن کی کاوشوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ جدہ واٹر پلانٹ کے کارکنان نے کھارے پانے کو قابل استعمال بنانے کیلئے جوکارنامہ انجام دیاہے وہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ انہوں نے اضافی لاگت کے بغیر کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے کے سلسلے میں پیداواری صلاحیت میں غیر معمولی اضافے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔
    جدہ واٹر پلانٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد ہی میں یہ کامیابی حاصل کی ہے کہ یومیہ 35لاکھ مکعب میٹر کے بجائے50لاکھ مکعب میٹر پانی صاف کیا جارہا ہے۔یہ کارنامہ فرزندان وطن کی محنت، تحقیق اور تجربے کا ثمر ہے۔
    شاہ سلمان کے عہد میں کامیابی کا دائرہ واٹر پلانٹ کے کارنامے تک ہی محدودنہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں متعدد کارنامے انجام دیئے جاچکے ہیں۔ سعودی عرب اپنی قیادتِ راشدہ کی فراست اور سیاست کی بدولت اعلیٰ مقام حاصل کئے ہوئے ہے۔ سعودی عرب ، مقامی شہریوں ، مقیم غیر ملکیوں، ضیوف الرحمان، زائرین اور سیاحوں کو بہترین خدمات کی فراہمی میں ادنیٰ فروگزاشت سے کام نہیں لے رہا۔ یہ دنیا بھر کے قائدین، ان کے اداروں اور عالمی تنظیموں کے عہدیداروں کا محور بھی بنا ہوا ہے۔ سعودی عرب وژن 2030کے تناظر میں روشن مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہے اور پُر اعتماد انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

شیئر: