Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ سے امن فوج کا انخلا درست نہیں ، افریقی یونین

عدیس ابابا ۔۔۔افریقی یونین کی صومالیہ میں تعینات امن فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ صومالیہ میں اس مشن کا اختتام اب تک کی تمام پیشرفت کو ضائع کر دے گا۔افریقی یونین کے نمائندہ خصوصی فرانسسکو مادیرا نے یہ بات عدیس ابابا میں افریقی یونین کے اجلاس کے دوران افریقی رہنماؤں اور بین الاقوامی پارٹنرز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ صومالیہ کیلئے افریقی امن مشن کی معیاد 2020 میں پوری ہو جائے گی۔ اس میں توسیع بے حد ضروری ہے۔ مادیرا کا کہنا تھا کہ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب اب بھی بڑے دہشتگردانہ حملوں کی صلاحیت رکھتی ہے، اس لیے افریقی امن فوج کو اس ملک میں آئندہ بھی تعینات رہنا چاہیے۔

شیئر: