Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی سی بی نے ماہانہ وظیفہ ابتک بحال نہیں کیا، چاچا کرکٹ

ّلاہور: پاکستان کرکٹ کا کوئی بھی اہم مقابلہ ہو ٹیلی ویژن ا سکرین پر سبزہلالی پرچم کا لباس پہنے سفید داڑھی والا شخص المعروف چاچا کرکٹ جوشیلے اور منفرد انداز میں پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میں مگن نظر آتا ہے۔دنیا کے کونے کونے میں پاکستان کرکٹ کے ترانے گاتا یہ شخص آج کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے اور لوگ کھلاڑیوں کی طرح اس کو عزت دیتے ہیں تاہم چاچا کرکٹ بورڈ کے رویے سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔1980ءکی دہائی سے شارجہ میں شروع ہونے والے کرکٹ میچز ان کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔1986میں کھیلے گئے ایک میچ میں جاوید میانداد کے چھکے نے انھیں کرکٹ کے عشق میں مبتلا کر دیا۔اس کے بعد سے شارجہ میں ہونے والے ہرمیچ میں یہ نظر آنے لگے۔ بعد میں انہوں نے باقاعدگی سے پاکستان کے میچوں میں اسٹیڈیم جانا شروع کر دیا تاہم چا چا کرکٹ پی سی بی کے رویے سے پریشان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے میرا 26ہزار کا ماہانہ وظیفہ بھی بند کر رکھا ہے، میری درخواست پر آج تک کسی نے نوٹس نہیں لیا ، قومی ائیر لائن نے میرا کوئی بھی سفر ا سپانسر نہیں کیا۔

شیئر: