Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: ہند سیریز ہارنے کے باوجودپہلے نمبر پر براجمان

 
دبئی: ہندوستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔جیمز اینڈرسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک بولر بن گئے، انہوں نے کاگیسوربادا سے پہلی پوزیشن چھین لی، بلے بازوں میں اسٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں۔ ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر کی دو، دو درجے ترقی ہوئی ہے۔ ڈی کوک 5 درجے تنزلی کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے۔ آل راونڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی نے جنوبی افریقہ اور ہند کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت ہندوستانی ٹیم سیریز ہارنے کے بعد3 ریٹنگ پوائنٹس کی کمی کے باوجود 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں اسٹیون اسمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، جوائے روٹ تیسرے اور کین ولیمسن چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ چیتشور پوجارا ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے، ان کی جگہ ڈیوڈ وارنر نے پانچویں پوزیشن سنبھال لی، اظہر علی ساتویں نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ اور ڈین ایلگر دو، دو درجے اوپر آکر بالترتیب 8ویں اور 14ویں نمبر پر آ گئے، ڈی کوک 5 درجے گرنے کے بعد 20ویں نمبر پر چلے گئے، لوکیش راہول 6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے، بولرز میں جیمز اینڈرسن نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن سنبھال لی، انہوں نے کاگیسوربادا کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، فلینڈر ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے۔ ہند کے محمد شامی 2 درجے بہتری کے ساتھ 17ویں نمبر پر آ گئے، بھنیشور کمار 22ویں نمبر پر برقرار ہیں، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔

شیئر: