Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون پر آنےوالے ایس ایم ایس سے ہوشیار رہا جائے

ریاض .... سعودی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنیکل انفارمیشن کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے ہیکنگ سافٹ ویئرسے محتاط رہیں ۔ کوئی بھی ایسی ایپلی کیشن نہ کھولیں جس کے بارے میں درست معلومات نہ ہوں ۔ ٹیلی کام کی جانب سے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر صارفین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیکرز اسمارٹ فونز پر ایسے ایس ایم ایس ارسال کر رہے ہیں جس میں انعام نکلنے یا سنسنی خیزخبروں کے بارے میں کہا جاتا ہے ۔ ایسے پیغامات دراصل ہیکنگ ایپلی کیشن ہوتی ہیں جن کو اوپن کرنے سے فون کاڈاٹا ہیکرز کے پاس منتقل ہو جاتا ہے ۔ ٹیلی کام کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی انجان ایس ایم ایس جس میں آپکے ذاتی معلومات طلب کی گئی ہوں کا جواب نہ دیں اور نہ ہی اپنی اہم معلومات کسی کو فراہم کریں ۔ اگر کوئی مشکوک ایس ایم ایس کے ذریعے آپ سے معلومات طلب کرتا ہے تو اسکے بارے میں ٹیلی کام کی ویب پر شکایت درج کریں جس کا میل ایڈریس [email protected] ہے ۔
 

شیئر: