Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا متاثرین کےلئے شاہ سلمان فلاحی سینٹر کی جانب سے امداد

 ریاض.... شاہ سلمان فلاحی و امدادی مرکز کی ٹیمیں روہنگیا متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر بنگلہ دیش پہنچ گئیں ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کی جانب سے جانے والی امدادی ٹیم کے ارکان نے بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کے متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا اور ان کی داد رسی کی ۔ ٹیم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین میں امدادی اشیاءتقسیم کی اور انکی ضروریات معلوم کیں۔ مملکت کی جانب سے بھیجی جانے والی امدادی اشیاءمیں کمبل ، ادویات ، عارضی خیمے ، اشیائے خورونوش اور دیگر اشیاءشامل تھیں ۔ ٹیم نے متاثرین کے لئے ضروری اشیاءکے بارے میں بھی فہرست تیار کی تاکہ وہ اشیاءجن کی اشد ضرورت ہے فوری طور پر پہنچائی جاسکیں ۔ واضح رہے برما میں اراکانی مسلمانوں پر برمی فوج کی نگرانی میں مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ روہنگیا مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔ 
 

شیئر: