Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس کس کو نااہل کرو گے؟ ،مریم نواز

گوجرانوالہ...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ نااہلیاں ہم نے پہلے بھی دیکھی ہیں۔ کس کس کو نااہل کروگے، کس کس کو قید کروگے۔ جیلیں بھر جائیں گی لیکن نوازشریف کے وفادار کم نہیں ہوگے۔ہر گھر سے نوازشریف نکلے گا۔ انصاف کا ترازو لاڈلے کی طرف جھکا ہوگا تو لوگ انگلیاں اٹھاتے ہیںجب لوگ سوال کرتے ہیں تو توہین عدالت لگ جاتی ہے لیکن سوال کا جواب دینا پڑے گااگر انصاف کا ترازو ایک طرف جھکا ہوگا تو لوگ اس انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔گوجرانوالہ میں (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی سزا ہے تو کروڑوں ووٹ لینے والے منتخب وزیراعظم کی توہین کرنے والے کی کوئی سزا نہیں ؟تو ہین د ستور اور پارلیمنٹ کی توہین کرنے والوں کی کوئی سزا نہیں؟توہین عدالت میں تو سزا دیتے ہیں لیکن کیا کسی عدالت میں اتنی ہمت ہے کہ وہ چیف جسٹس کو بالوں سے پکڑنے اور ججوں کو نظر بند کرنے والے پرویز مشرف کو بلائے ،عدلیہ کو گالیاں دینے اور شرمناک کا لفظ استعمال کرنے والے عمران خان کو پکڑے ؟اگر نوازشریف سے ہوگا تومشرف اور عمران خان سمیت سب سے سوال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں نوازشریف نااہل ہوگیا لیکن یہ کیسی نااہلی ہے کہ جہاں جہاں نوازشریف جا ئیں پورا کا پورا شہر امڈ آتا ہے۔انتقامی عدالت کو نواشریف کے خلاف گواہ نہیں مل رہے لیکن عوامی عدالت میں نوازشریف کے حق میں گواہی دینے والوں کے لئے جگہ کم پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں نے کچھ اور سوچ کے رکھا ہوا تھا لیکن سارے منصوبے ناکام ہوگئے۔سازشی عناصر امید لگا کر بیٹھے تھے کہ نوازشریف خوفزدہ ہوکر گھر بیٹھ جائیں گے۔ شریف خاندان بکھر جائے گا۔(ن) لیگ ٹوٹ جائے گی اورحکومت ختم ہوجائے گی،ٹیکنوکریٹس کی حکومت آجائے گی سینیٹ انتخابات کے ساتھ 2018 کے عام انتخابات نہیں ہوں گے لیکن لوگ جاگ اٹھے اور نوازشریف کا مقدمہ لے کر آگے بڑھنے والوں نے مخالفین کو دھول چٹا دی۔ مخالفین اس وقت سازشیں کررہے ہیں۔ نوازشریف اگلے 5سال کا ایجنڈا بنا رہے ہیں۔

شیئر: