Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان کے الزامات مسترد کردئیے

اسلام آباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںخطے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔قومی سلامتی کمیٹی نے افغانستان میں دہشت گردی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت کا حالیہ واقعات پر رد عمل غلط فہمی کی بنیاد پر ہے ۔پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود افغانستان کے ساتھ مثبت انداز سے آگے بڑھتا رہے گا۔ پاکستانی وفد ہفتے کوشیڈول کے مطابق کابل کا دورہ بھی کرے گا ۔

شیئر: