Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں نئے واٹر پلانٹ کا ٹھیکہ

جدہ .... کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں کھارے پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے واٹر پلانٹ قائم کیا جائیگا۔ شمسی توانائی سے چلے گا۔ 220ملین ریال سے زیادہ لاگت آئیگی۔ پیداوار کی شروعات 2برس بعد ہوگی۔ یومیہ 30000 مکعب میٹر پانی تیار کریگا۔ مستقبل میں 60000مکعب میٹر پانی تک پیداوار بڑھائی جاسکے گی۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی نے واٹر پلانٹ کے قیام کیلئے سعودی عرب کی ماتیتو لمیٹڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں یہ دوسرا واٹر پلانٹ ہوگا۔ اسکا مقصد وہاں بڑھتی ہوئی آبادی اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ حرمین ٹرین کے بعد سٹی میں پانی کی ضروریات بڑھ جائیں گی۔

شیئر: