Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلبرگہ میں تحفظ شریعت جلسہ آج

حیدرآباد.... صدرمجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹراسدالدین اویسی کی صدارت میں اتوار 4فروری کو ہفت گنبدگلبرگہ کے نیشنل گراونڈ پر تحفظ شریعت واصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک جلسہ عام ہوگا۔ حیدرآباد کے علاوہ گلبرگہ کے سرکردہ عالم دین،علمائے کرام، مشائخین، ودانشوروں ملت خطاب کریں گے۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے تحت طلاق ثلاثہ اور شریعت کے سلسلہ میں شعور بیداری کے لئے ایک وفد مختلف علاقوں کا دورہ کررہا ہے۔ حیدرآباد میں ہونے والے مسلم پرسنل لا بورڈ کے اجلاس عام میں طلاق ثلاثہ 'بابری مسجد کی بازیابی اور مسلم شریعت میں مداخلت جیسے امور کی یکسوئی کے لئے جمہوری حقوق اور دستور کے تحت حاصل طریقہ کار کی مساعی کی جائے گی۔ ان حالات سے واقف کروانا اور شعور بیدار کرنا جلسہ کا اہم مقصد ہے ۔

 

شیئر: