Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگ کیوں بی جے پی کا ساتھ دیں؟ شتروگھن سنہا

نئی دہلی .... مرکزی وزیر بابل سپریو نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا پر حملہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی کو تین طلاق دیں اور پارٹی چھوڑ دیں۔ انکا یہ شدید ردعمل شتروگھن سنہا کے اس بیان کے ردعمل میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے راجستھان کے 3ضمنی انتخابات میں پارٹی کی افسوسناک حد تک خراب کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا تھا۔ بابل سپریو نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں شتروگھن سے کہتا ہوں کہ اگر انہیں بی جے پی سے اتنی ہی نفرت ہے تو وہ اسکے نمائندے کے طورپر روزانہ پارلیمنٹ میں کیوں بیٹھتے ہیں۔ وہ ایسی صورتحال کیوں پیدا کررہے ہیں کہ کسی کو انہیں ”خاموش“ کرانا پڑے۔ ڈرائنگ روم کی باتیں ڈائنگ روم تک محدود رکھی جائیں مگر وہ پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اسے 3طلاق دیں اور اس سے مکمل علیحدگی اختیار کرلیں۔واضح ہو کہ شتروگھن سنہا نے پارٹی کی خراب کارکردگی پر اپنے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کو ایک طلاق اجمیر میں ہوئی، دوسری الور میں اور تیسری منڈل گڑھ میں، پھر لوگ کیوں بی جے پی کا ساتھ دیں؟

شیئر: