Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی حفاظت ایواکاڈو کے ساتھ ‎

دھوپ جلد پر منفی اثر ڈالتی ہے .  دن بھر کے کام کاج کی غرض سے دھوپ میں زیادہ وقت گزر نے سے جلد جھلس جاتی ہے اور سیاہ پڑجاتی ہے .  دھوپ سے جھلس جانے والی جلد کو صحت یاب کرنے کے لیے ایواکاڈو بہترین حل ہے . یہ غذائیت سے بھرپور پھل ہے اور چہرے کی نمی کو متوازن رکھنے کے لئے بطور ہائیڈریشن ماسک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے .  ایواکاڈو میں چکنائی ،  معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس کثرت سے پائے جاتے ہیں . یہ تمام اجزاء جلد کو نمی فراہم کرتے ہیں اور دھوپ سے جھلس جانے کے باعث پڑنے والے نشانات اور سیاہی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں . ایوکاڈو کے چند ٹکڑے پیس کر چہرے پر دھوپ سے متاثرہ یا خشک حصوں پر ماسک کی طرح لگائیں . یہ آپ کا قدرتی رنگ و روپ بحال کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوگا.
یہ بھی پڑھیں :جلد کی حفاظت کے لیے روز مرہ کی توجہ درکار ہوتی ہے

شیئر: