Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کارکن کا پاسپورٹ بغیر اجازت رکھنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجائیگا ، وزیر محنت

 ریاض.... وزیر محنت و سماجی بہبود آبادی ڈاکٹر علی ناصر الغفیص نے قانون محنت کی خلاف ورزیوں پر مزید جرمانوں کا اعلان کر دیا ۔ آجر اپنے غیر ملکی کارکن کا پاسپورٹ ، اقامہ یا میڈیکل کارڈ بغیر اجازت کے اپنے پاس نہیں رکھے گا خلاف ورزی کرنے پر2 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق ڈاکٹر الغفیص نے قانون محنت کی متعدد شقوں کی وضاحت کرتے ہوئے انکی خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر جرمانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ جرمانے کی رقم 10 ہزراریال ہے ۔ ایسے ادارے یا کمپنیا ں جہاں سعودی کارکن کی جگہ ایسے غیر ملکی کو ملازمت فراہم کی گئی ہو جو اسکے ورک پرمٹ پر درج پیشے سے مطابقت نہیں رکھتی ۔ یہ خلاف ورزی قانون محنت کی شق 38 کے زمرے میں آتی ہے ۔ اس خلاف ورزی کے مرتکب ادارے ، افراد یا کمپنیوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا ۔ قانون کی شق نمبر 15 میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں قانون محنت کے تحت کام کرنے والے تمام ادارے ، کمپنیاں اس امر کی پابند ہیں کہ وہ اپنے اداروں یا کمپنیوں کی مکمل پروفائل لیبر آفس میں رجسٹرکروائیں اور اسے باقاعدہ اپ ڈیٹ کرتے ہیں ۔ قانون محنت کی شق نمبر 15 کے مطابق پروفائل رجسٹر نہ کروانے والے ادارے یا کمپنیوں پر بھی 10 ہزارریال جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ مملکت میں قانون محنت کے تحت کام کرنے والے اس امر کے پابند ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں کی اجازت کے بغیر انکا پاسپورٹ ، اقامہ یا میڈیکل کارڈ اپنے پاس رکھیں ۔ ایسا کرنا قانونی شکنی تصور کی جائیگی اس پر 2 ہزار ریال جرمانہ عائد ہو گا ۔ کمپنی اس امر کی پابند ہو گی کہ وہ اپنے ادارے میں کام کرنے والوں کی حفاظت کےلئے باقاعدہ قواعد مرتب کرے اور ان پر سختی سے کاربند رہے ۔ قواعد و ضوابط مرتب نہ کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ غیر ملکی کارکنوں کےلئے مرتب کئے گئے قانون اجرت کی مکمل طور پر پابندی کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر کارکن کو اسکی تنخواہ بینک کے ذریعے مل رہی ہے ۔ " قانون اجرت " کے بارے میں ادارہ محنت کو ماہانہ رپورٹ پیش نہ کرنے والے اداروں پر 10 ہزارریال جرمانہ عائد کیاجائیگا ۔ ہفتہ وار ، سالانہ یا منظور شدہ تعطیلات کو نظر انداز کرنے والے ادارے یا کمپنیاں قانون شکنی کی مرتکب ہوتی ہیں ۔ کارکنوں کو مقررہ تعطیلات نہ دینے والی کمپنیوں پر جرمانہ 10 ہزار ریال کیا جائے گا ۔ وزیر محنت نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ہر ادارے میں کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کےلئے سیفٹی ایکٹ مقرر کئے گئے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ادارے پر لازم ہے خلاف ورزی پر 15 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت میں قانون محنت پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کےلئے قانون میں مزید تبدیلی کرتے ہوئے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ قانون کے مطابق باربار ایک ہی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں یا کمپنیوں پر عائد جرمانے ڈبل کر دیئے جائیں گے ۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وزارت کی ٹیمیں مقامی مارکیٹ کا مسلسل جائزہ لے رہی ہیں جس کے بعد مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مزید قانون سازی کی جائیگی ۔

شیئر: