Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے ،پرویز رشید

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔اس وقت تو ہمیں تحریک انصاف کا انصاف نظر آرہا ہے ۔ آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے۔ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے ۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت میں انصاف کیلئے آتا ہوں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہورہا ہوں ۔ آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ 2018 کے انتخابات میں پاکستان کے عوام انصاف کریں گے۔ ان سے بھی جنہوں نے ناانصافی کی اور ان سے بھی جو انصاف کے حق دار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر اتفاق قوم نے مظفر آباد اور پشاور میں دیکھ لیا۔ 

شیئر: