Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب ہند کی کسی بھی ریاست کے لوگ یوپی میں ٹیچربن سکتے ہیں

لکھنؤ۔۔۔۔ریاست میں اساتذہ کی خالی آسامیاں پُرکرنے کیلئے ملک کی کسی بھی ریاست کا ڈگری یافتہ امیدوار درخواست دے سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اضلاع کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امیدواریوپی اور ملک کی دیگرریاستوںو مختلف اضلاع میں تقرری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔حکومت کے ترجمان و ریاستی وزیر سدھارتی ناتھ سنگھ نے بتایا کہ کھادی گرام ادیوگ ترقیات اور خود روزگار کی حوصلہ افزائی پالیسی بھی تیار کی گئی ہے۔ اس کے تحت 10 سے30لاکھ تک کے یونٹ لگانے والوں کو حکومت کی جانب سے گرانٹ فراہم کرائی جائیگی۔ یہ پالیسی 5برس تک ہوگی۔ کھادی مصنوعات بنانے والوں کو آن لائن مارکیٹنگ کی سہولت دی جائیگی۔ انہیں 25لاکھ روپے تک قرض 5 فیصد رعایت پر دیئے جائیں گے۔ اس سے تقریباً ایک لاکھ افراد کوروزگار دستیاب ہوگا۔

شیئر: