Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شرجیل اور خالد لطیف کی کمی محسوس نہیں ہوگی

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے شرجیل خان اور خالد لطیف پر پابندی سے پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے متاثر ہونے کی قیاس آرائیوں کو رد کردیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق بولر اور موجودہ اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کی عدم موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کی سزا پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جوکچھ ان دونوںنے کیا میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ کراچی میں فرنچائز کی تقریب کے دوران سعید اجمل نے مداحوں کو یاد دلایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈچیمپیئن بننے کے ساتھ ساتھ دوسرے سیزن میں سیمی فائنل تک رسائی کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ شرجیل خان اور خالد لطیف پر پابندی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ان کے متبادل کے طور پر کوئی بڑا نام شامل نہیں کیا گیا ہے لیکن سعید اجمل کا موقف ہے کہ ٹیم کو دونوں کھلاڑیوں کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔شرجیل خان اور خالدلطیف کو پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کے ابتدائی راونڈ میں ہی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس بھیج دیا گیا تھا اور بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں پر جرم ثابت ہونے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

شیئر: