Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیض آباد میں تیندوے نے نوجوان پر حملہ کردیا

لکھنو.... راجدھانی کے فیض آباد روڈ پر واقع گوئل انسٹیٹیوٹ کے پاس تیندوے نے ایک نوجوان پر حملہ کر دیا۔ نوجوان نے شور مچایا تو گاوں والوں کو دیکھ کر تیندوا بھاگ نکالا۔ علاقے میں تیندوے کی خبر سے لوگوں میں خوف ہے۔ 17 سالہ اتل یادو گوولیا گاو ں کے تالاب کے پاس رفع حاجت کےلئے گئے تھے، تبھی تیندوے نے اس پر حملہ کر دیا۔ علاقے میں تیندوے کی آمد سے خوف کا ماحول ہے۔ محکمہ جنگلات کے ملازم رام بہادر ورمانے بتایا کہ گوئل انسٹیٹیوٹ کے سی سی ٹی وی میں تیندوے کی فوٹیج ملی ہے۔ وہیں اس کے پاﺅں کے نشان کی تلاش ہے۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم موقع پر تیندوے کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔بتادیں کہ کچھ دن پہلے جنگل سے نکل کر ایک تیندوا رہائشی علاقے میں واقع سینٹ فرانسس اسکول میں گھس گیا تھا۔ اسکول کے احاطے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں اس تیندوے کی تصاویر قید ہو گئی تھی۔ سخت مشقت کے بعد محکمہ جنگلات کی ٹیم نے تیندو ے کو قابو میں کیا تھا۔
 

شیئر: