Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم اصل ڈگر سے ہٹ رہے ہیں،محمد قوی

سینیئر اداکار محمد قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جارہے ہیں،جدت کو ضرور اپنایا جانا چاہئے لیکن اس کےلئے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے ۔ ایک انٹر ویو میں محمد قوی نے کہا کہ ہر چیز اپنی مقرر ہ حد میں اچھی لگتی ہے اور جب تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے منفی نتائج نکلتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں صرف شوبز کی بات نہیں کر رہا ہمیں اپنے معاشرے میں مجموعی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہرگز ہمارا راستہ نہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہ کریں وگرنہ آنے والے چند سالوں میں وقت ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے ۔
 

شیئر: