Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد کی صاحبزادی کی شادی

    معروف پاکستانی تاجر چوہدری فریاد احمد کی بیٹی گلشن فریاد کی شادی کی تقریب سیالکوٹ میں منعقد ہوئی۔ چوہدری فریاد کی صاحبزادی کا نکاح جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے پڑھایا۔ سعودی عرب سے  پاکستانی کیمونٹی کے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔  جن    میں  سفارت خانہ پاکستان کے  ملٹری اتاشی بریگیڈیئر شاہد منظور،  بزم ریاض کے تصدق گیلانی، مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید وینس،  ممبر پنجاب  اوورسیز کونسل سعید احمد شیخ، راشد محمود بٹ،  عدنان اقبال بٹ، پی آئی اے کہ مینجر شیخ  ارشد،فیض  ابو طیب، متین راشد، یونس علی، ام ریاض ساجدہ  چوہدری، معروف صحافی عابد شمون چاند، مجلس پاکستان کے  صدر  رانا روف، انوسٹر فورم کے چیئرمین خالد محمود چوہدری،ممبر اوورسیرز کونسل عمران ججوی، سیالکوٹ ائیر پورٹ کے  ڈائریکٹر چوہدری اکرام، پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما محمد اصغر قریشی،سی ٹی ڈی کے ایس پی حماد اعظم کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور  دیگر مکتب فکر سے تعلق رکھنے  والے افراد نے شرکت کی اور  اپنی دعاؤں سے گلشن فریاد کو  رخصت کیا۔

شیئر: