Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسران کی فہرست طلب

اسلام آباد ...سپریم کورٹ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق رپورٹ 25 دن میں طلب کرتے ہوئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریوں سے بھی دہری شہریت رکھنے والے افسران کی فہرست طلب کرلی۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکم کی تعمیل نہ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے دہری شہریت رکھنے والے سرکاری افسروں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عدالت کو بتایا کہ2 صوبوں کی رپورٹ آچکی ہے، ابھی مزید اداروں سے رپورٹس آنا باقی ہے۔ حتمی رپورٹ کے لئے مزید وقت دیاجائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ 43 وزارتوں میں سے 20 کی رپورٹ آئی ہے ۔سرکاری لوگ اپنے بچوں کو باہر منتقل کردیتے ہیں ¾یہاں گڑبڑ کرنے پر پکڑے جائیں تو باہر چلے جاتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس شخص نے دہری وفاداری کاحلف اٹھایا ہو ¾اس کی وفاداری کس کے ساتھ ہوگی؟چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو دہری شہریت پر نااہل کیا گیا ¾یہاں کے مفادات اور وہاں کے مفادات مختلف ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس مکمل معلومات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ دہری شہریت رکھنے والوں کی خبر دینے والے کو ایوارڈ دیں گے۔یہ بعد میں طے کریں گے کہ دہری شہریت چھپانے والوں کے خلاف کیا ایکشن ہوگا۔

شیئر: