Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ بچے کی تربیت کس نہج پر کر رہے ہیں ؟‎

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ کا بچہ آپ کے لیپ ٹاپ پر کارٹون دیکھتے دیکھتے ہالی وڈ کی فلمیں کیوں دیکھنے لگتا ہے ؟  اس قبل از وقت تبدیلی کی وجہ آپ خود ہیں  . آپ بچے کو کارٹون لگا دیتے ہیں اور خود فلمیں دیکھنے سے باز نہیں آتے . آپ سوچتے ہیں کہ بچہ بھلا کہاں جانتا ہے کہ باپ کیا دیکھ رہا ہے . وہ اتنا نادان نہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں . وہ یہ ضرور سوچتا ہے کہ بابا کے کارٹون میرے کارٹون سے مختلف کیوں ہیں اور ان میں ایسا کیا ہے جو میں نہیں دیکھ سکتا . یہ تجسس اسے فحش مواد کی طرف لے آتا ہے . اب ذرا سوچیں آپ کیا کر رہے ہیں ؟ آپ بچے کی تربیت کس نہج پر کر رہے ہیں ؟ آپ کیسی شخصیت تیار کر رہے ہیں ؟  جو کام خود کرنے میں آپ عار محسوس نہیں کرتے اپنے بچے کو کیسے اس سے کراہیت محسوس کرا سکتے ہیں . اور پھر گلا کرتے ہیں کہ جدید ٹیکنالوجی نے بچوں کو نافرمان بنا دیا ہے .  یہ اکیسویں صدی کے بچے ہیں انکی سوچ کی پرواز آپ کی سوچ سے بہت آگے ہے . اگر آپ اپنے بچے میں نیکی اور پارسائی دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو پہلے اندر یہ صفات پیدا کریں ورنہ آپ یہ سوال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے کہ میری تربیت میں کہاں کمی رہ گئی ہے ؟
اسے بھی پڑھیں:کھیرا اور کیسٹر آئل جلد کو بنائے نرم و ملائم

شیئر: