Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج کپور آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں، رشی کپور

ممبئی ....بالی وڈ اداکار رشی کپور کا کہناہے کہ ان کے والد راج کپور آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ایک انٹرویو میں رشی کپور کا کہناتھا کہ آج جب لوگ ان کے والد کے متعلق ان سے دریافت کرتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ ان کے والد آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ رشی کپور اپنے بھائیوں رندھیر کپور، راجیو کپور کے ساتھ حال ہی میں راج کپو رکے اعزاز میں منعقدہ دی راج کپور ایوارڈ ز پروگرام میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کو 30برس گزر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں تاشقند اور دیگر شہروںمیں گیا تھا وہاں لوگ آج بھی راج کپور کی فلمیں دیکھتے اور انکے گانے سنتے ہیں۔ آج کی نسل خان کی فلمیں دیکھ سکتی ہے وہ کرینہ ، کرشمہ اور رنویر کی فلم دیکھتے ہیں لیکن کیوں اب بھی وہ راج کپور کی فلموں پر اپنی رائے دیتے ہیں۔ میں اس بات کو اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود آج تک نہیں سمجھ سکا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ میرے والد آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

شیئر: