Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام صحافیوں کے اعزاز میں تعارفی تقریب

 
* * * * * *
نمائندہ خصوصی ۔ ریاض
   تحریک لبیک پاکستان، سعودی عرب نے ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے  اعزاز میں تعارفی تقریب اور عشایئے کا اہتمام کیا۔تقریب کی صدارت لبیک پاکستان سعودی عرب کے  صدرمحمد اویس قادری رضوی  اور نظامت سیکریٹری  جنرل محمد جہانگیر قادری نے کی۔ تقریب کا  باقاعدہ آغاز   غلام مصطفی کی  تلاوت کلام پاک سے کیا ۔  ناظم  تقریب جہانگیر قادری نے  نعت رسول مقول کی سعادت حاصل کی   بعدازاں ریاض میں تحریک لبیک پاکستان کے  قیام اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ  ہماری خالص اسلامی تحریک ہے۔  سرکار دو عالم کے  پیرو کار  اور امتی ہونے کے  ناطے پاکستان میں  اسلا م اور اسلامی نظا م اور نبی پاک کے احکامات پر عمل  پیرا ہوکر زندگیاں گزار سکیں۔تحریک  لبیک پاکستان کے نائب صدر  حامد ناصر قادری نے کہا کہ پاکستان  اسلامی  نعرے پر وجود میں آیاتھا  اور اس ملک کی آئینی ، نظریاتی اور قانونی  سرحدوںکی  حفاظت اور اسلامی  جدوجہد ہم سب  پر فرض ہے۔ پاکستان  میڈیا فورم ریاض کے  صدر الیاس رحیم نے اپنے خطاب میں  میڈیا فورم کے اراکین کا تعارف پیش کرتے  ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک  میڈیا فورم ریاض کے صحافیوںکی نمائندہ تنظیم ہے جو  شہر ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور صحافت کی  ترویج کے لئے  بھر پو رکردار ادا کررہی ہے۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے  صدر اور کشمیر پریس کلب کے  چیئر مین سردار رزاق نے  اپنے خطاب میں  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلا م کے  نام پر معرض وجود میں آیا تھا مگر قیام پاکستان سے اب تک ہمارے حکمرانوںنے  اسلامی نظام کے قیام  میں  ناکام رہے  اور آج تک ملک میں انگریز کا  قانون   رائج رہا۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان سعودی عرب کے  صدر محمد اویس  قادری رضوی نے صحافیوں کا  شکریہ ادا کیا ۔تحریک لبیک پاکستان نے  اس موقع پر صحافیوں کو  اعزازی شیلڈ سے  نوازا او ر عشائیہ  دیا۔
مزید پڑھیں:--------حلقہ فکروفن کے تحت مشاعرہ اور مجلس مذاکرہ بعنوان ’’معاشرہ میں شاعر اور ادیب کا کردار

شیئر: