Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امونیا گیس سیلنڈر پھٹنے سے فیکٹری میں آتشزدگی، 3ہلاک

راجپورہ۔۔۔۔۔پنجاب کے گھنور روڈ پر گاؤں سندھارسی میں مٹر پروسیسنگ فیکٹری میں امونیا گیس کے سلنڈرزورداردھماکے سے پھٹ گئے جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ موقع پر موجود 3کارکن ہلاک جبکہ 12زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنرپٹیالہ امیت کمار اور ایس ڈی ایم سنجیو کمار موقع پر پہنچ گئے۔ انبالہ سے فائربریگیڈ کی6 ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مٹرکی پیکنگ ، سپلائی اور محفوظ کرنے کی فیکٹری میں امونیا گیس کا سیلنڈر پھٹ جانے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 3ملازموں کی موت  اور 12سے زائد جھلس گئے جن میں 4،5کی حالت انتہائی ناز ک ہے۔زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے پٹیالہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔پولیس نے فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے کر حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:-- - - - -بہار : میٹرک کے امتحان میں بیٹھنے والے طلبہ کو چپل پہننے کی ہدایت

شیئر: