Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیہ اور للت کو ہند لانے کی تفصیلات نہیں بتاسکتے، سی بی آئی

    نئی دہلی - - - - - مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی ) نے اس عذر کے ساتھ آر ٹی آئی قانون کے تحت کسی اطلاع کو افشا کرنے سے اسے استثنیٰ حاصل ہے ۔یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ بھگوڑے تاجر وجے مالیہ اور للت مودی کو وطن واپس لانے کی کوششوں میں وہ کتنی رقم خرچ کر چکی ہے۔ سماجی کارکن وہار دھروے نے سی بی آئی سے آر ٹی آئی کے قانون کے تحت یہ معلوم کیا تھا کہ 9ہزار کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے ملزم وجے مالیہ اور منی لانڈرنگ میں ملوث للت مودی کو ہند واپس لانے کی کوششوں میں حکومت کتنی رقم خرچ کر چکی ہے ۔  واضح رہے کہ مالیہ مارچ2016میں ملک سے بھاگ کر برطانیہ چلے گئے تھے ۔ سی بی آئی نے ان کیخلاف حوالگی مقدمہ چلانے کے لیے متعدد بار اپنی ٹیم لندن بھیجی تھی۔آر ٹی آئی درخواست وزارت مالیات نے سی بی آئی کو بھیج دی تھی۔سی بی آئی نے یہ درخواست ان معاملات کو دیکھنے والی خصوصی تحقیقاتی ٹیم(ایس آئی ٹی) کو اس   جواب  کے ساتھ کہ اسے حکومت کے2011کے نوٹیفکیشن کے ذریعہ آر ٹی آئی کے تحت کچھ افشا کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے،بھیج دی تھی  تا ہم عام خیال یہی ہے کہ دونوں کو واپس لانے کی کوششوں پر اب تک کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں مگر ساری کوشش اب تک رائیگان ہی نظرآرہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ممبئی پولیس میں 1137اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

شیئر: