Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

23ملین سے زائدافراد ای سروس سے مستفید ہوئے، کرنل شلہوب

سب سے زیادہ کارروائیاں ایگزٹ ری انٹری ویزے کیلئے ریکارڈ کی گئیں، سعودیوں کے پاسپورٹوں کا اجراءاور تجدید بھی کی گئی، ترجمان ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات
جدہ (ارسلان ہاشمی) محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ترجمان کرنل طلال شلہوب نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جوازات کی ای سروس کے ذریعے 23ملین کارروائیاں نمٹائی گئیں۔ کرنل شلہوب نے اردونیوز سے گفتگو میں کہا کہ جوازات کی ذیلی ویب سائٹ ابشر اور مقیم کے ذریعے لوگوں کو فائنل ایگزٹ ، ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگر متعدد خدمات فراہم کی گئیں۔ سب سے زیادہ خدمات ایگزٹ ری انٹری ویزہ کی حاصل کئے گئے۔ جن میں ابشر کے ذریعے 4181416 جبکہ مقیم سروس کے ذریعے 3050000افراد کو یہ سہولت فراہم کی گئی۔ فیملی ویزے کیلئے 17447افراد نے رجوع کیا جبکہ نقل کفالے کیلئے ابشر سے 353000اور مقیم سروس سے 175218 افراد مستفید ہوئے۔ فیملی وزٹ ویزہ میں ایکسٹینشن کرانے والوں کی تعداد 1139479رہی جبکہ مقیم کے ذریعے فائنل ایگزٹ حاصل کرنے والوں کی تعداد ابشر 645629او رمقیم کے ذریعے 540820 افراد نے ای سروس حاصل کی۔ ابشر سروس سے استفادہ کرتے ہوئے 624327افراد نے اقامے کا اجراءکرایا جبکہ مقیم کے ذریعے403203افراد مستفید ہوئے۔ اسی طرح مملکت میں مقیم غیر ملکیوں نے ابشر سروس کے ذریعے 3622218 اور مقیم کے ذریعے 4092193 اقاموں کی تجدید کرائی۔جوازات سے پیشگی وقت مقرر حاصل کرنے کیلئے 565010افراد نے رجوع کیا ۔کرنل طلال شلہوب نے مزید بتایا کہ ابشر سروس کے ذریعے 155301 سعودی افراد نے پاسپورٹ بنوائے اور 444845سعودیوں کے پاسپورٹ تجدید کروائے گئے۔ کرنل طلال شلہوب نے کہا کہ جب سے جوازات نے اپنی ای سروس کا آغاز کیا ہے اس سے جہاں لوگوں کو سہولت ہوئی ہے وہیں ادارے کو بھی بے پناہ فائدہ ہوا ہے۔

شیئر: