Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنگر پرنٹ آپ کے سب سے بڑے معالج ثابت ہوسکتے ہیں

لندن .....فنگر پرنٹ عصری ضروریات میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں ان کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے لوگوںکی شناخت اورجرائم کی روک تھام آسانی سے کرسکتے ہیں۔ مگر یہ نہیں معلوم ہوسکا تھا کہ اسکے ذریعے علاج بھی ہوسکتا ہے۔ تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں فنگر پرنٹ کی نئی افادیت سامنے آگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فنگر پرنٹ کی مدد سے انسان اپنی کئی خفیہ بیماریوںسے پیشگی باخبر ہوسکتا ہے اور ایسی بیماریوں میں سرطان،دمہ، ذیابیطس جیسی بیماریاں بھی شامل ہیں۔ خواتین کے فنگر پرنٹ نسبتاً زیادہ نمایاں ہوتے ہیں اسلئے اگر خواتین پر سرطان اثر انداز ہورہا ہو توخواتین کے فنگر پرنٹ اسکی نشاندہی کردیتے ہیں اور انسان علاج کی طرف توجہ دے سکتا ہے۔ خون کی کمی ، جذباتیت، اعصابی تناﺅ اور لعاب دھن کی بیماریاں بھی فنگر پرنٹ کے ذریعے معلوم ہوسکتی ہیں۔

شیئر: