Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9500کمپنیوں نے غیرقانونی طریقہ سے پرانی کرنسی تبدیل کرائی

نئی دہلی۔۔۔۔وزارت خزانہ نے 9500غیر بینکنگ سیکٹر کی ایسی مالیاتی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جن پرانسداد منی لانڈرنگ قانون پر عمل نہ کرنے کا الزام ہے۔نومبر 2016ء میں نوٹ بندی کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں بینکنگ کمپنیوں اور کوآپریٹیو بینکوں کو غیر قانونی طریقے سے 500اور 1000روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کراتے ہوئے پایا گیا۔محکمہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان مالیاتی اداروں کی بابت معلومات حاصل کیں جنہوں نے بڑے پیمانے پر کالے دھن کو سفید کرنے کا کام کیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نوٹ بندی کے بعد کئی مالیاتی اداروں اور کوآپریٹیو بینکوں کو کیش پیمنٹ لیکر پچھلی تاریخوں میں فکس ڈپازٹ سرٹیفکیٹ اور چیک جاری کرتے ہوئے پایا گیا ۔10لاکھ روپے سے زائد کے کیش ڈپازٹ کی اطلاع وزارت خفیہ اور وزات خزانہ کو دینے، ٹرانزکشن کا ریکارڈ رکھنے اور صارفین کا 5سال تک ریکارڈ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -قوانین کی عمل آوری میں سلامتی مضمرہے، مودی

شیئر: