Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل کفالہ آن لائن ممکن

ریاض... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ آجر اپنے اجیر سے متعلق معلومات ابشر کے ذریعے اپ ڈیٹ کرسکے گا۔ نقل کفالہ کی کارروائی بھی آن لائن انجام دی جاسکے گی۔ ابشر میں یہ سہولت مہیا کردی گئی ہے۔ محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے مقیم فیملی کے سربراہ کو فیملی کے افراد کے کوائف کا پرنٹ حاصل کرنے کی بھی سہولت مہیا کردی۔ فیملی کا سربراہ اپنے اہل و عیال کے پاسپورٹ میں توسیع یا نئے پاسپورٹ بنوانے پر نقل معلومات کی کارروائی ابشر کے ذریعے از خود انجام دے سکے گا۔ الیحییٰ نے توجہ دلائی کہ خاندان کا سربراہ اپنے اہل و عیال یا اپنے ساتھ رہنے والوں سے متعلق امور کسی معتمد کے ذریعے انجام دے سکے گا۔ بشرطیکہ ابشر میں اسکا اکاﺅنٹ کھلا ہوا ہو۔ محکمہ پاسپورٹ نے توجہ دلائی ہے کہ ماضی میں نقل کفالہ کی ساری کارروائی دفتر کے توسط سے انجام دی جاتی تھی ۔آئندہ آن لائن انجام دی جاسکے گی۔ آجر اپنے ماتحت غیر ملکی اجیر کے نقل کفالہ کی منظوری دوسرے آجر کو آن لائن دیگا ،پھر نیا کفیل اس منظوری کی تصدیق کریگا اور اسکے بعد محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کئے بغیر نقل کفالہ کی کارروائی انجام پاجائیگی۔
 
 

شیئر: