Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ ہر وقت خود کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں ؟‎

بہت سے لوگ اکثر تھکن اور کمزوری کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں اس تھکن کے اثرات   توانائی کی کمی ،  ذہنی الجھاؤ اور کام سے بیزاری کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں .  اسکی  وجوہات طبی اور غیر طبی دونوں ہو سکتی ہیں جس میں  متاثرہ شخص کی ڈائٹ اور لائف سٹائل شامل ہیں .  اینزائٹی  ، ڈپریشن ،  خون کی کمی  ، ذیابیطس  ، نیند کا پورا نہ ہونا  ، متوازن خوراک کا نہ  ملنا  ، موٹاپا اور  ہیوی ورزش  تھکن کا باعث بنتے ہیں .  کیفین ،  الکوحل اور جنک فوڈز کا بے تحاشہ استعمال بھی  انرجی لیول کو متاثر کرتا ہے .  تھکن کا احساس کام کرنے کی صلاحیت  ،  فیملی لائف اور سماجی رابطوں پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے .   تھکن صحت کا بڑا مسئلہ نہیں ہے لہذا  طرز زندگی میں تبدیلی اور کچھ صحت مند فیصلے لے کر اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے . 
باقاعدگی سے ناشتہ کرنا ایک صحت مند عادت ہے.  جب آپ ناشتہ نہیں کرتے تو  آپ  دوپہر ہونے سے پہلے ہی تھکن محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں .  بہت دیر تک  کچھ کھائے پیئے بغیر رہنے سے شوگر لیول کم ہونا شروع ہوجاتا ہے جو جسم کی مجموعی توانائی میں کمی کا باعث بنتا ہے .  پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال بھی آپ کو انرجیٹک رکھنے کے لیے ضروری ہے .  یہ تھکن سے لڑنے میں معاون ثابت ہوتا ہے .  اس کے علاوہ پورا دن  توانائی سے بھرپور  رہنے کے لیے متوازن اور متناسب خوراک کا استعمال بھی بے حد ضروری ہے .  خوراک کا انرجی لیول پر براہ راست اثر پڑتا ہے  . بھر پور نیند  ، باقاعدگی سے ورزش ،  کیفین کا کم سے کم استعمال  ،  ذہنی دباؤ سے بچنا ، ڈپریشن سے دور رہنا اور اضافی وزن میں کمی تھکاوٹ کو دور کرنے اور انرجی لیول کو بڑھانے کے لئے بے حد اہم ہیں . 
یہ بھی پڑھیں :خشک بالوں سے نجات پائیں

شیئر: