Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپریشن ختم کرنے کیلئے نئی دوا تیار

واشنگٹن ...فلوریڈا میں سائنسدانوں نے ڈپریشن ختم کرنے کیلئے ایک نئی دوا تیار کی ہے۔ ڈپریشن کے صرف امریکہ میں ایک کروڑ 60لاکھ مریض پائے جاتے ہیں۔ نیورو سائنس ڈپارٹمنٹ کے ایک پروفیسر کا کہناہے کہ ڈپریشن کے خاتمے کیلئے دوائیں اثر کرتی ہیں تاہم ایک نئی دوا تیار کی گئی ہے ۔ بعض دوائیں ایسی ہوتی ہیں جو مہینے بعد اپنے اثرات کھو دیتی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں متعدد مریضوں کا جائزہ لیا۔ انکے رویئے جانچے اور پھر ان پر تحقیق کی۔ اب انہوں نے جی پی آر 158نامی ایک دوا تیار کی۔ جسکا سب سے پہلے چوہوں پر تجربہ کیا گیا۔ اس دوا کے انکے دماغی نظام پر زبردست اثرات مرتب ہوئے تاہم ڈاکٹر کا کہناہے کہ مریضوں کو ابھی یہ دوا تجویز نہیں کی جاسکتی کیونکہ اس پر کام ہورہا ہے۔

شیئر: