Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ نے بیٹی کو زہر دیکر مار دیا

میسور ..... دلت سے شادی پر اصرار کرنے والی 20سالہ بیٹی کو باپ نے زہر دیدیا۔ بیٹی 6گھنٹے تک زہر کے اثر سے پیر رگڑتی رہی اور پھر اس نے باپ کے سامنے ہی دم توڑ دیا۔ باپ دلت کے ساتھ اپنی بیٹی کی شادی کا مخالف تھا۔ بیٹی کی موت کے بعدغیرت کے نام پر قتل کی افواہیںگردش میں تھیں جس پر پولیس نے کارروائی کی اور باپ کو گرفتار کرلیا۔ باپ نے بیحد خاموشی سے اپنی بیٹی کی آخری رسومات ادا کی تھیں۔ 20سالہ سشما کے باپ کمار سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے جبکہ اسکی ماں اور چچا کو تلاش کیا جارہا ہے جنہوں نے بچی کے قتل میں ساتھ دیا اور قتل کے بعد سارے ثبوت مٹا دیئے تھے ۔ سشما 3بیٹیوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس نے کالج میں داخلہ لے لیا تھا لیکن بعد میں کالج جانا چھوڑ دیا تھا۔ باپ اس سے اپنے ہی خاندا ن کے کسی لڑکے سے شادی کروانا چاہتا تھا جبکہ سشما نے انکار کردیا تھا۔
 

شیئر: