Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹویٹر نے بک مارک فیچر پیش کر دیا

ٹویٹر کی جانب سے ٹویٹس کو محفوظ کرنے کے لئے بک مارک فیچر باقاعدہ پیش کر دیا گیا ہے۔ فیچر کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر آزمائش کے لئے کچھ عرصہ قبل پیش کیا گیا تھا تاہم اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے باقاعدہ پیش کر دیا گیا ہے۔ بک مارک فیچر کو پرانے ڈائریکٹ میسج شئیرینگ بٹن کے نیچے جگہ دی گئی ہے اور کسی بھی ٹویٹ کوئی اس شارٹ کٹ کے ذریعے مارک کیا جا سکے گا۔ مارک کی جانے والے تمام ٹویٹس بک مارک فولڈر میں جمع ہو جائیں گی ۔ بک مارک فولڈر کو سائڈ مینو میں الگ سے جگہ دی جائے گی۔ فیچر کو اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، ٹویٹر لائٹ ایپ اور ٹویٹر موبائل سائٹ کے لئے پیش کر دیا گیا ہے تاہم ابھی اسے ڈیسک ٹاپ پر ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کے لئے متعارف نہیں کرایا گیا۔
 

شیئر: