Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز کو دھچکا، شاہد آفریدی 10دن کیلئے پی ایس ایل سے باہر

 
شارجہ:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور آل راونڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر10 دن کیلئے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان شیڈول میچ میں کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی اور ایم آر آئی کے دوران شاہد آفریدی کے گھٹنے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے وہ 10 دن تک کھیل کے میدان سے دور رہیں گے اور کراچی کنگز کو اس دوران میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ شارجہ میں پاکستانی ٹیم خصوصاً شاہد آفریدی کے مداح بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کا میچ دیکھنے کے لئے شائقین ہاتھوں میں شاہد آفریدی کے نام کے بینر لے کر آتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے میچ نہ کھیلنے پر شائقین سے معذرت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے گھٹنے کا ایم آر آئی ہوا ہے، آپ کی دعاوں کا طلبگار ہوں اور ان شااللہ جلد میدان میں واپسی کروں گا۔

شیئر: