Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے میدان مار لیا

سرگودھا... پنجاب میں حلقہ پی پی 30 کوٹ مومن کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارنے میدان مار لیا۔ یاسر سندھو نے 42 ہزار 736 ووٹ لئے۔ تحریک انصاف کے راو¿ ساجد 23 ہزار 586 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ یہ نشست لیگی ایم پی اے چو ہدری طاہر سندھو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ دریں اثناءسابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کا نام اور شیر کا نشان چھین کر بھی مسلم لیگ ن کی شاندار فتح کو نہ روکا جا سکا ۔ مسلم لیگ (ن) نے قبل از انتخابات دھاندلی کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے انتقامی عدالت سے نواز شریف کے خلاف فیصلے آ رہے ہیں۔ اس سے زیادہ تیزی سے عوامی عدالت سے نواز شریف کے حق میں فیصلے آ رہے ہیں۔انہوں نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شیروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب ملکر نعرہ لگائیں، روک سکو تو روک لو۔
مزید پڑھیں:مخالفین نے شکست تسلیم کرلی،مریم نواز

شیئر: