Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:پاکستان ڈاکٹرز گروپ کا سیمینار اور فیملی پکنک ایونٹ

 دیار غیر میں پاکستانی ڈاکٹرز جس طرح انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہے ، سفیر پاکستان
 ذکاء اللہ محسن
 ریاض :پاکستان ڈاکٹرز گروپ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رنگ رنگا پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جو 2حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے میں ڈاکٹرز کا سیمینارجبکہ دوسرے حصے میں فیملیز پکنک ایونٹ جس میں سعودی عرب بھر میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز اور ان کی  فیمیلیز  کے ساتھ ساتھ سفارتخانہ پاکستان کے اعلیٰ افسران اور ان کی بیگمات نے بھی شرکت کی ۔
    تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دیار غیر میں اس طرح کے ایونٹ انتہائی خوش آئین عمل ہے۔ اس سے ذ  ہنی نشوونما پروان چڑھتی ہے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں شیئر کرنا ہی پاکستانی ثقافت کا اصل رنگ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیار غیر میں پاکستانی ڈاکٹرز جس طرح انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں وہ ہم سب کے لیے قابل فخر ہے ۔
     پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن ریاض کے پرنسپل محمد تنویر نے کہا کہ ہمارے بچے ہمارا فخر ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کے باب میں یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کی کامیابی میں اساتذہ ٔکرام کی محنت اور والدین کی توجہ شامل ہے۔   
     سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو ڈاکٹرز کی خوشحالی اور پروموشن کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ سی پی ایس پی ایمبیسی سعودی منسٹری آف ہیلتھ کے ساتھ ملکر سعودی عرب میں موجود پاکستانی ڈاکٹرز کے لیے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔
     ڈاکٹر ریاض خواجہ نے کہاکہ ہمارا گروپ بلا امتیاز اپنی کمیونٹی کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر تنویر عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹرز کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کیا جائے تاکہ مل جل کر اپنی کمیونٹی کی خدمت کی جاسکے۔ نائب صدر ڈاکٹر اسد رومی نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کے انتہائی ممنون ہیں کہ ہمیں اپنے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔
    دوسرے حصے پکنگ میں پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے ہوئے نظر آئے ۔بچے جھولے ،فیس پینٹنگ اور میجک شو سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ پکنگ میں پاکستانی لذیذ اور روایتی کھانوں سے بھی لوگ خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب کے آخر میں بچوں اور بڑوں میں نقد اور دیگر ہزاروں قیمتی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - -قومی وطن پارٹی کی طرف سے حیات محمد شیرپاؤ کی 43 ویں یاد

شیئر: