Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد مانگے بس تھوڑی سی توجہ‎

غیر معیاری لوشن اور کریم چہرے کی جلد کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ ان میں موجود کیمیکل جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں لہٰذا  جلد کی حفاظت  کے لیے ہمیشہ معیاری لوشن اور کریم کا انتخاب کریں ۔ اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کاسمیٹکس اور لوشن کا انتخاب آپ کی  جلد  کے مطابق ہو ۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ایسا کلینزر  استعمال کریں جس میں تیل موجود نہ ہو ۔ حساس جلد کی حامل خواتین کے لیے  ملکی کلینزر کا استعمال بہترین ہے اور اگر جلد خشک ہو تو کریمی کلینزر کے استعمال سے جلد کی خشکی بڑی حد تک دور ہو کی جا سکتی ہے  ۔ غلط پروڈکٹس کے استعمال  اور انتخاب سے جلد خراب ہو جاتی ہے جس کے باعث بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ میک اپ کرنا یا مختلف کریموں کا بلا جواز استعمال بھی آپ کے چہرے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہذا کوشش کریں کہ ان   چیزوں کو حسب ضرورت ہی استعمال کریں . 
تروتازہ جلد کےلیے مشروبات کا استعمال بھی بے حد  ضروری ہے ۔ اگر ممکن ہو تو تازہ پھلوں کا رس دن میں ایک بارضرور پیئیں  ۔ گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کریں ۔ جسم میں پانی کی کمی جلد کو خشک اور جھریوں زدہ بنادیتی ہیں لہذا کوشش کریں  کہ  آپ کی جلد کو کسی طرح سے بھی نمی کی کمی نہ ہونے پائے  . رات کو سونے سے پہلے چہرے کو ہر قسم کے میک اپ  سے پاک کرکے سوئیں  اور مرغن اور غیر متوازن غذائیں کھانے سے پرہیز کریں . 
یہ بھی پڑھیں:گھریلو ٹوٹکے

شیئر: