Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میتھی ، غذا بھی علاج بھی

میتھی جراثیم کش اور گرم تاثیر والا مصالحہ ہے ۔ یہ سوزش کو ختم کرنے اور اعصاب کو سکون پہنچانے میں مدد دیتی ہیں ۔ میتھی کھانسی کے ذریعے بلغم کے اخراج میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے اور نظام ہضم کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ اسے قبض ، ہاضمے کی خرابیوں ، پھیپھڑوں کی سوزش ،  بخار  ، ہائی کولیسٹرول، آنکھوں کی تھکاوٹ اور گلے کی خراش دور کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ میتھی کے بیجوں کو پیس کر زخم ،  دانوں اور خراش پر لیپ کرنے سے بہت جلد آرام آجاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے جسم میں نمی برقرار رہتی ہے ۔یہ وزن بڑ ھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
میتھی کے بیجوں کو مختلف طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اسے بطور مسالہ ،  چائے  ، مالش کے تیل ،  گرم پانی میں جوش دے کر بھانپ لینے ،  زخم پر لگانے والے لیپ یا پلاسٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گلے میں خراش کی صورت میں میتھی کے بیجوں کو پانی میں جوش دے کر اس سے غرارے کرنے سے آرام ملتا ہے ۔ میتھی کے بیجوں  کو ابال کر اس کا عرق پینے سے جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے .
مزید پڑھیں:جلد مانگے بس تھوڑی سی توجہ

شیئر:

متعلقہ خبریں