Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی اور اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنسز میں توسیع

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست پر شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں2 ماہ اور اسحاق ڈار کے خلاف 3 ماہ کی توسیع کردی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے ٹرائل کی مدت میں توسیع سے متعلق سماعت کی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس د ئیے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے وجوہ بتائیں لیکن یہ نہیں بتایاکتنا وقت درکارہے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ شریف خاندان کے ریفرنسز کیلئے 2 ماہ کافی ہوں گے ، 3 ریفرنسز کے بیشتر گواہان کا بیان ریکارڈ ہو چکا ۔ اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس میں وقت لگے گا، وہ مفرور ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اسحاق ڈار مفرور ہو کر سینیٹر کیسے بن گئے ؟ اشتہاری شخص کسی طرح کا استحقاق نہیں رکھتا۔واضح رہے کہ پانا مہ کیس کے فیصلے کی روشنی میں احتساب عدالت کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل 6 ماہ میں مکمل کرنا تھا جس کی مدت 13 مارچ کو مکمل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو جیل میں ڈالنے کی تیاری؟
 

شیئر: