Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرابابو نے مودی کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا

حیدرآباد۔۔۔۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی کے قومی جمہوری محاذ سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ارون جیٹلی کی جانب سے یہ کہے جانے پر کہ آندھرا پردیش کو خصوصی درجہ دینا ممکن نہیں ،چندرا بابو نائیڈو چراغ پا ہوگئے اور فوراً اعلان کیا کردیا کہ اب ان کی ٹی ڈی پی پارٹی قومی جمہوری محاذ کی حمایت نہیں کرسکے گی اور انہوں نے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹی ڈی پی کے سینیئر رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نائیڈو کو اپنے 2مرکزی وزراء اشوک گجپتی راجو اور وائی سجاتا چودھری سے کہنا پڑا کہ وہ اپنے استعفے پیش کردیں۔نائیڈو نے وزیر اعظم کو حالات سے آگاہ کیا ۔ دریں اثناء وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ مرکزی حکومت آندھرا پردیش کو خصوصی پیکیج دینے کیلئے تیار ہے لیکن خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹرک کا کار سے ٹکرانا حادثہ نہیں ، سازش ہے، توگڑیا

شیئر: