Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کوتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس

  اسلام آباد...اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قراردے دی۔ درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے حکم نامے میں کہا کہ آ ئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔ عدالت نے نوازشریف کو نوٹس جاری کردیا ۔سیکرٹری اطلاعات،پمرا اور پریس کونسل پاکستان سے بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نواز شریف نے 25 اگست کو لاہور میں تقریر کے دوران عدلیہ اور طاقت کے گٹھ جوڑ کی بات کی جو توہین عدالت ہے۔ 
مزید پڑھیں:توہین عدالت کیس،طلال چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی

شیئر: