Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف کی گرفتاری اور جائداد ضبطگی کا حکم

اسلام آباد... خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور جائداد ضبطگی کا حکم دیا ہے۔جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کی جائداد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت10 ماہ میں کیا کرتی رہی،ریڈ وارنٹ جاری کیوں نہیں ہوئے۔استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ پرویزمشرف کو گرفتار کرنے لئے وارنٹ جاری کرے۔پرویز مشرف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔اکرم شیخ نے کہاکہ پرویزمشرف عدالت میں پیش ہونے کا حلف نامہ دے کر گئے۔پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے کہا پرویز مشرف عدالت کااحترام کرتے ہیںاور پیش ہونا چاہتے ہیں۔ انہیں سیکیورٹی اور صحت کے مسائل ہیں۔ عدالت نے کہا استغاثہ نے پرویزمشرف کو پیشی پرسیکیورٹی کی یقین دہانی پہلے ہی کرادی ہے۔ آپ یہ بتائیں وہ پیش کب ہونگے؟۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے اقدامات کرے ، جائداد ضبط کرنے کی قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
مزید پڑھیں:مشال خان قتل کیس کا مفرور مرکزی ملزم گرفتار

شیئر: