Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مثبت طرز فکر ذہنی دباؤ سے بچنے میں مددگار

ذہنی دباؤ یا ٹینشن کو ہر بیماری کی جڑ سمجھا جاتا ہے ۔ یہ  ذہنی اور جسمانی عدم توازن کا باعث بنتا ہے ۔ دور حاضر کی تیز رفتار زندگی میں مشکلات اور پریشانیوں نے ہر شخص کو ٹینشن میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ یہ ذہنی دباؤ انسان کو چڑچڑے پن کا شکار کردیتا ہے اور صحت کے لئے خطرے کی علامت ہے ۔ ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے مثبت انداز فکر اپنانا بے حد ضروری ہے ۔ حالات کتنے ہی منفی کیوں نہ ہو جائیں اپنے اعصاب کو قابو میں رکھ کر اور حالات کو خود پر حاوی نہ ہو نے  دے کر خودکو ٹینشن اور اذیت سے بچایا جا سکتا ہے .  آپ جتنا چیزوں کو اپنے سر پر سوار کریں گے اتناہی پریشانیوں میں اضافہ ہوگا اور آپ کا دماغ مزید الجھتا چلا جائے گا .  ایسی  صورتحال میں خود کو ریلیکس رکھنا اور  سوچ کو مثبت چیزوں پر مرکوز کرنا بے حد ضروری ہے ۔ اگر آپ کسی بھی مشکل کا شکار ہوں تو بجائے دماغ کی کھچڑی بنانے کے کچھ دیر کسی بھی پرسکون جگہ پر  لیٹ جائیں .  ذہن کو مکمل طور پر خالی چھوڑ دیں اور پھر چیزوں کے مثبت پہلوؤں پر غور کرنا شروع کریں .  اپنے اعصاب کو پرسکون رکھیں اور بچائے پریشان ہونے ،  غصہ کرنے اور دوسروں سے تلخ کلامی کرنے کے مشکلات کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں  .  اپنے ذہن کو ٹینشن سے بچانے کے لیے کوئی بھی اچھی کتاب پڑھ لیں یا باہر نکل کرکچھ دیر چہل قدمی کر لیں  . سوئمنگ ذہنی اور اعصابی تناو کو دور کرنے کا سب سے بہترین حل ہے .
 اپنی صحت پر توجہ دیں .  یاد رکھیں صحت مند غذا ذہنی دباؤ سے لڑنے کا اہم ہتھیار ہے لہذا آپ کی غذا کا متوازن اور طاقتور ہونا ضروری ہے . تازہ پھل اور سبزیوں کو اپنی روزمرہ کی غذا کا حصہ بنائیں .  شکر اور کیفین  کم سے کم مقدار میں استعمال کریں اور جنک فوڈز اور  مضر صحت اشیاءسے پرہیز کریں . 
 مثبت طرز فکر میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ہمیشہ زندگی کو حقیقت پسندانہ نظروں سے دیکھیں  . دوسروں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ نہ کریں  .  جو چیزیں نا ممکن ہوں انہیں ممکن بنانے کی کوشش نہ کریں .  جس کام میں ناکامی کا اندیشہ زیادہ ہو اسے کرنے سے اجتناب کریں ورنہ  ناکامی کی صورت میں آپ کا  ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا  اور آپ کی ذہنی اورجسمانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرے گا . 
یہ بھی پڑھیں :میگنیشیم کی کمی پٹھوں میں کھنچاؤ کا باعث

شیئر: