Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خواتین_ ڈے

دنیا بھر میں جمعرات کو خواتین کا عالمی دن منایا گیا ۔ سارا دن یہ ٹرینڈ رہا اور دنیا بھر کی خواتین نے اس موقع پر خوب ٹوئٹ کئے ۔ 
ایک فلپائنی خاتون کا ٹوئٹ تھا : آپ روتی ہیں ، ہنستی ہیں ، نقلیں اتارتی ہیں ، مان جاتی ہیں ، ایسے لوگوں کو بھی معاف کر دیتی ہیں جو آپ سے ”سوری “ بھی نہیں کرتے ۔ سخت محنت کرتی ہیں ، آپ خوبصورت ہیں ، حس مزاح رکھتی ہیں لیکن کیا خود کو احترام کے جذبات سے بھی لیس رکھتی ہیں لیکن اسکے باوجود آپ مضبوط خواتین ہیں ۔ 
حسیبہ لکھتی ہیں :میں یہ سن سن کر عاجز آچکی ہوں کہ عورت ماں اور بیٹی ہے ، بیوی ہے ۔ میں کہتی ہوں کہ عورت ان سب سے بھی بڑھ کر ہے ۔ ہمیں صرف ان تعلقات تک ہی محدود نہ کریں ۔ آپ تمام خواتین ہی ” خصوصی “ ہیں ۔ 
ایک خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے تحریر کیا : مستقبل خواتین کا ہے ۔ 
ایک اور خاتون کا ٹوئٹ ہے : خواتین ہی معاشرے کی اصل معمار ہیں ۔ ہمت ، حوصلہ ، امید سب چیزیں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہیں ۔ ہمیں عہد کرنا چاہئے کہ ایسا معاشرہ تشکیل دینگے جس میں خواتین کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہوں ۔ 
جیوتی کا ٹوئٹ ہے کہ کوتاہ قد خواتین خوبصورت ہوتی ہیں ۔ لمبی خواتین خوبصورت ہوتی ہیں ۔ موٹی خواتین کیوٹ ہوتی ہیں ۔ پتلی دبلی خواتین سوئٹ ہوتی ہیں ۔ گوری خواتین پُر کشش ہوتی ہیں ۔ سانولی رنگت والی خواتین باوقار لگتی ہیں۔ قصہ مختصر خواتین مکمل شخصیت کی حامل ہوتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا تحفہ ہیں ۔ 
ایک خاتون کا ٹوئٹ ہے : خواتین مضبوط ہیں ، خوبصورت ہیں ، اچھا کام کرتی ہیں اور آپ بھی اس معاشرے کا اہم رکن ہیں ۔ 
کنول کا ٹوئٹ ہے کہ ہم خواتین کے دن اور مردوں کے دن ختم کر کے آخر ” اچھے انسان “ کا یوم کیوں نہیں مناتے۔ 
********

شیئر:

متعلقہ خبریں