Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کیلئے ظفر الحق اور صادق سنجرانی مدمقابل

اسلام آباد...چیئرمین سینیٹ کیلئے ظفر الحق اور صادق سنجرانی مدمقابل ہیں۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے امیدواروں کی کامیابی کے دعوے کرر ہے ہیں۔ صادق سنجرانی پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ بلوچستان کے آزاد سینیٹروں کی حمایت حاصل ہے ۔مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے راجہ ظفر الحق کو چیئرمین سینیٹ اور عثمان خان کاکڑ کو ڈپٹی چیئرمین کے لئے امیدوار نامزد کیا ہے۔دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ریٹرننگ افسر نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔ سینیٹ میںمسلم لیگ (ن) 33 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 20 اور تحریک انصاف کے 12 سینیٹرز ہیں جبکہ 17 آزاد سینیٹرز ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے 5، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماءاسلام (ف) کے 4، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 5، جماعت اسلامی 2، اے این پی ایک، مسلم لیگ (ف) ایک اور بی این پی مینگل کا بھی ایک سینیٹر ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے چیئرمین کے لئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

شیئر: