Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لڑائی کے حق میں نہیں، نواز شریف

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ میرے سوا جن سیاستدانوں کے مقدمات ہیں ان پر کرپشن اور کِک بیکس کے الزامات ہیں ، میرا مقدمہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ایسا کوئی الزام نہیں۔لڑائی کے حق میں نہیں ہوں۔ چاہتا ہوں کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق ملک چلانے کی خواہش ہے؟ جو کچھ سینیٹ میں ہوا، تما شا پوری قوم نے دیکھا۔انہوں نے کہا کہ وہ نظام لیکر آئیں گے جو ملک کی ضرورت ہے، موجودہ نظام عدل میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔جامع نظام عدل لانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم بھی دیکھ رہے ہیں آپ بھی دیکھ رہے ہیں کیا چل رہا ہے۔بہت کچھ دیکھا ہے آدھی زندگی گزر گئی۔ اس دوران تجربات اچھے اور برے ہوئے۔اچھے تجربات سے سیکھنے کو ملتا ہے۔ اچھے اوربرے تجربات دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی ہوئے۔ ان سے سیکھنا چاہئے۔ملک و قوم کے لئے جو اچھا ہو اس سے دل خوش ہوتا ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ کوئی بتائے کہ عمران خان اور زرداری کو سنجرانی ہاوس کا پتہ کس نے بتایا؟ کون سا جی پی ایس تھا کہ سارے طرم خان ایک جگہ اکٹھے ہوئے۔
مزید پڑھیں:سب ایک ہی جگہ کیوں جھک گئے ؟نواز شریف

شیئر: