Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف کی حمایت کردی

  کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ نے سینیٹ میں تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کردی ۔ عمران اسماعیل،اعظم سواتی،حلیم عادل شیخ پر مشتمل وفد نے بہادر آبادمیں ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے حمایت کی درخواست کی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ شیری رحمان کی قابلیت سے انکار نہیں لیکن پی پی کی امیدوار ہیں انہیں ووٹ دینا مناسب نہیں۔پیپلز پارٹی نے 10 برسوں میںصوبے کو تباہ کردیا۔ سندھ کے عوام کی اکثریت پیپلز پارٹی سے نالاں ہے۔ سندھ میں بدعنوانی سے پاک حکومت لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمٰعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کی لوٹ گھسوٹ سے پورا سندھ متاثر ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:لڑائی کے حق میں نہیں،نواز شریف

شیئر: