Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت محنت کی تفتیشی کارروائیاں، 221چالان

 ریاض.... وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کی تفتیشی ٹیموں نے سعودائزیشن کی خلاف ورزی کرنے پر 221چالان کئے۔ سبق نیوز کے مطابق وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے گولڈ مارکیٹ اورموبائل سیکٹر کے علاوہ زنانہ ملبوسات فروخت کرنے والی دکانوں پر تفتیشی کارروائی ہوئی۔ ٹیم کے ذمہ دار کا کہناہے کہ ریاض ریجن کے مختلف علاقوں میں 1388دکانوں کا دورہ کیا گیا ۔ اس دوران 94دکانوں کو معمولی خلاف ورزی پر انتباہی نوٹس جاری کئے گئے جبکہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 27غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جنہیں اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ اداروں کے حوالے کردیا گیا۔ زنانہ ملبوسات کی دکانوں پر 187خلاف ورزیاں درج کی گئیں جبکہ موبائل سیکٹر میں 3غیر ملکیوں کو سعودیوں کی جگہ کام کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ وزارت محنت کے گراﺅنڈ کنٹرول یونٹ کے ذمہ دار کا کہناہے کہ مختلف اداروں پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں مارکیٹوں کی نگرانی کرتی رہیں گی تاکہ سعودائزیشن کا ہدف جلد از جلد اور بہتر شکل میں حاصل کیا جاسکے۔

شیئر: