Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پروفیسر نے پالتو بلے کے گردے کی پیوند کاری پر جمع پونجی خرچ کردی

بالٹی مور ..... مقامی یونیورسٹی میں تخلیقی تصنیف کے شعبے کی پروفیسر بیٹسی بوائڈ نے اپنے 18 سالہ پالتو بلے کے گردے کی پیوند کاری پر 19ہزار ڈالرکی خطیر رقم خرچ کردی اور اس پر خاتون کے شوہر کا مکمل تعاون بھی حاصل تھا۔ پیوند کاری کا آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد خاتون پروفیسرنے بتایا کہ اسٹینلے نامی بلے کی عمر 18سال ہوچکی تھی جو ایک بلے کیلئے اچھی خاصی عمر کہی جاسکتی ہے تاہم اب وہ کئی بیماریوں سے دوچار ہورہا تھا اوران سب کی بنیادی وجہ گردے کی خرابی تھی۔ کافی سوچ بچار کے بعد دونوں میاں بیوی نے اپنی بچت کی رقم نکال کر اس کے گردے کی پیوند کاری کرائی اور اب دونو ں ہی اس بات پر خوش ہیں کہ انکا پالتو بلا تقریباً مزید10 سال زندہ رہ سکے گا۔ مقامی میڈیا کا کہناہے کہ خاتون نے جس جذبے کا اظہار کیا ہے وہ اس اعتبارسے اہم اور انوکھا ہے کیونکہ اب لوگ اپنے عزیز و اقارب کی بیماری پر بھی اتنی رقم خرچ کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی اس بات پر خوش ہیں کہ انکی رقم کام آگئی۔ انکا کہناہے کہ جن بیماریوں سے انکا بلا گزر رہا تھا وہ بیحد تکلیف دہ تھی اور یہ صورتحال انکی برداشت سے باہر تھی اسلئے انہوں نے اسے مکمل صحتیاب بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔

شیئر: